• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں و صنعتکاروں کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور صوبائی حکومت تاجروں و صنعتکاروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے کانفرنس ہال کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوتے ہیں بلکہ ملکی و صوبائی معیشت بھی مستحکم ہوتی ہےانہوں نے کہا کہ حکومت صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے تاکہ کاروباری ماحول کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید