• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب نے درخواست گزار کو گیس کے بل پر ریلیف دلوا دیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار اسرار حسین کو گیس کے بل پر 13950 روپے کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا۔ درخواست گزار اسرار حسین نے بتایا کہ وہ سردیوں کے موسم میں ملک سے باہر جاتے ہیں۔گھر بند ہونے کی وجہ سے میٹر نہ چلنے کی وجہ سے Ssgcl کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر جرمانے عائد کیے گئے۔جس کی درستگی کے لیے متعلقہ محکمے سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا درخواست گزار نے انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب ریجنل آفس کوئٹہ سے رجوع کیا اور ان کے حکم پر متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی اور درخواست گزار کو 13950 روپے کا ریلیف ملا ۔
کوئٹہ سے مزید