• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر پورٹ کی اہمیت عالمی سطح پر نہایت بڑھ چکی ہے، ایوب مریانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایوانِ صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر محمد ایوب مریانی نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بذریعہ زوم لنک شرکت کرتے ہوئے گوادر کی تجارتی اہمیت اور خطے میں کاروباری مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس میں ملک کے مختلف چیمبر ز اور ایسوسی ایشن کے عہدیدار دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کیاجلاس کے دوران صدر چیمبر آف کامرس نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ کی اہمیت عالمی سطح پر نہایت بڑھ چکی ہے اور اس کا تقابل آبنائے ہرمز سے کیا جا سکتا ہےان کا کہنا تھا کہ پاکستان خصوصا بلوچستان میں موجود وسیع تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں محمد ایوب مریانی نے گوادر سے فیری سروس کے آغاز کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی تجارت کو بھی فروغ ملے گاانہوں نے این- 250رمدان تا گوادر بزنس راہداری اور بازارچہ کے یومیہ اوقات کار کو 18گھنٹوں سے بڑھا کر 24گھنٹے کرنے کی تجویز بھی پیش کی تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
کوئٹہ سے مزید