کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کاکاسی قبرستان جرائم پیشہ عناصر کی آماجگاہ میں تبدیل ہواہے یہ تشویشناک امر ہے نہ صرف قبرستان کاتقدس پامال ہورہا ہے بلکہ مقامی آبادی ، خصوصاً نوجوان نسلشدید متاثرہورہی ہےمنشیات کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوانوں کے مستقبل کو تاریکی کی طرف دھکیل رہا ہے دوسری جانب علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں ہورہی ہیں شہریوں کی جان و مال غیر محفوظ ہے گزشتہ روز منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر شالدرہ کے علاقے میں مقامی مسجد کے امام اور شہریوں پر فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی ، چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے جیسے سنگین جرم کے مرتکب ہوئے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند ہورہے ہیں اور عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہےبیان میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیاجائے۔