• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بچوں پر خوفناک اثرات، 600 سے زائد شہید و زخمی

فوٹو: روئٹرز
فوٹو: روئٹرز 

بچوں کی فلاح کے عالمی ادارے یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ لبنان پر اسرائیلی حملے بچوں پر خوفناک اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ منگل کو لبنان پر اسرائیلی بمباری سے 33 بچے جاں بحق اور 153 زخمی ہوئے، 2 مارچ سے لبنان میں جاری اسرائیلی خونریزی سے شہید  اور زخمی ہونے والے بچوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر چکی ہے۔

عالمی ادارے کے مطابق، ملک بھر میں 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں اندازاً 3 لاکھ 90 ہزار بچے شامل ہیں، اور ان میں سے کئی بچوں کو بار بار نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یونیسیف نے بتایا کہ ایسی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بچوں کو ملبے تلے سے نکالا جا رہا ہے، جبکہ کچھ لاپتا ہیں، اپنے خاندانوں سے بچھڑ چکے ہیں اور اپنے پیاروں اور گھروں کے نقصان کے باعث شدید ذہنی صدمے کا شکار ہیں۔

بچوں کیلئے کام کرنے والے ادارے  نے مزید  کہا کہ بین الاقوامی انسانی قوانین بہت واضح ہیں، شہریوں بشمول بچوں کو ہر حال میں بچایا جانا چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید