لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا، جس میں پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم حکومتی حکام اور شراکت داروں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت صوبائی وزیر برائے صحت و آبادی، خواجہ عمران نذیر نے کی، جبکہ سیکرٹری صحت و آبادی، محترمہ نادیہ ثاقب، وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے پولیو، محترمہ عظمٰی کاردار اور انسداد پولیو پروگرام سربراہ عدیل تصور بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز 13 اپریل 2026 سے پورے پنجاب میں ہوگا قریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیر برائے صحت و آبادی نے کہا کہ مؤثر حکمت عملی اور مسلسل کاوشوں کے باعث پاکستان پولیو کے خاتمے کے آخری مرحلے کے قریب پہنچ چکا ہے۔