لاہور(خبرنگار)پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیرِ اہتمام وطن عزیز کی شاندار سفارتی کامیابی پر مال روڈ پر اظہارِ تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت جنرل سیکرٹری لاہور چوہدری حمید الحسن گجر نے کی، جبکہ کارکنان، نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی،اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے یومِ تشکر کے طور پر سڑکوں پر نکل کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی کو سراہا۔