کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں گیس کی فراہمی کے نئے اوقات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گیس کی فراہمی صبح 6 بجے سے 10 بجے تک، دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک جبکہ شام 6 سے 10 بجے تک جاری رہے گی۔کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے دباؤ میں کمی اور طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کے لیے یہ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔ دوسری جانب صارفین نے گیس کمپنی کا شیڈول مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معمولات زندگی متاثر ہونگے اور کاروبارپر بھی اثر پڑے گاانہوں نے مطالبہ کیا کہ صبح 6 سے رات 10 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کریں گے ۔