کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) محکمہ ترقیِ نسواں بلوچستان نے گوادر میں خواتین کے لیے مخصوص مارکیٹ کا منصوبہ مکمل کر لیاجس کا مقصد مقامی خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہےگوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اس منصوبے کو ساحلی شہر میں معاشی اور سماجی حالات کو بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیاہےنئی مارکیٹ خواتین کو چھوٹے کاروبار شروع کرنے اور انہیں وسعت دینے کے لیے ایک باقاعدہ پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔