• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ ایران جنگ بندی کی ثالثی، پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی

اسلام آباد (قاسم عباسی) امریکہ ایران جنگ بندی کی ثالثی، پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی؛ جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان کی طرف عالمی جذبات میں ڈرامائی تبدیلی آئی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان شہباز شریف کی جانب سے 14روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد، پاکستان کے بارے میں عالمی جذبات (رائے) مارچ کے آخر میں 90 فیصد منفی سے تبدیل ہو کر 8 اپریل 2026 تک 70 فیصد سے زائد مثبت ہو گئے ہیں۔ اپساس کی سوشل لسنگ رپورٹ پاکستان کی سفارتی ساکھ کے حوالے سے عالمی عوامی رائے میں ایک ڈرامائی تبدیلی کا انکشاف کرتی ہے۔ آن لائن گفتگو میں ابتدائی تیزی 23 مارچ کو پاکستان کی قیادت اور امریکہ و ایران دونوں کے حکام کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد شروع ہوئی۔

اہم خبریں سے مزید