کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بلوچستان اسمبلی میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے ضلع کیچ میں ڈینگی کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روک تھام کیلیے اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وبا پورے مکران ڈویژن میںپھیل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ کیچ میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ نہ صرف مقامی آبادی کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے بلکہ یہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہےابتدائی سطح پر احتیاطی تدابیر اختیار اور بروقت اسپرے مہم شروع نہ کرنے کے باعث صورتحال بگڑتی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ ڈینگی وائرس ایک خطرناک اور جان لیوا مرض ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات ناگزیر ہیںانہوں نے مطالبہ کیا کہ کیچ سمیت مکران کے تمام اضلاع میں فوری طور پر انسدادِ ڈینگی ایمرجنسی نافذ ،اسپرے مہم شروع ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا اور جگہ جگہ جمع کھڑے پانی کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔