• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارشوں اور ژالہ باری نے کھڑی فصلوں اور باغات کو تباہ کردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی ، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمٰن بازئی اور ایگزیکٹو ممبران نے بلوچستان کے مختلف اضلاع قلعہ سیف اللہ، کچھی، قلعہ عبداللہ، پشین، کچھی ، مستونگ سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے زمینداروں کو ہونے والے بھاری نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور ژالہ باری نے کھڑی فصلوں ، باغات اور سبزیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے باعث زمینداروں کی سال بھر کی محنت ضائع ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کےزمیندار پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیںاور اب اس قدرتی آفت نے انہیں مزید معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے زراعت کا شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہےانہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ علاقوں کا فوری سروے کرکے زمینداروں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی پیکج کا اعلان کیاجائے۔
کوئٹہ سے مزید