• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ سیف اللہ: فنڈز نہ ہونے سے بلدیاتی ادارے مسائل سے دوچار ہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی قلعہ سیف اللہ کے ضلعی صدر حاجی دارا خان جوگیزئی ، جنرل سیکرٹری نقیب خان پامیر ، تحصیل صدر عبدالخیر ، مسلم باغ میونسپل کمیٹی کے کونسلرز خان محمد ، حاجی نعمت جوگیزئی ، حمداللہ ، ایاز خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام ترقی کی بنیاد ہے مگر افسوس کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز بروقت جاری نہ کیے جانے کے باعث عوامی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے بالخصوص اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے کونسلروں کو جان بوجھ کر ترقیاتی اسکیموں اور فنڈز سے محروم رکھا جارہا ہے جو نہ صرف جمہوری اصولوں کے منافی بلکہ عوام کے ساتھ ناانصافی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کی عدم فراہمی اور مبینہ کرپشن کے باعث ہر علاقے میں گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں ، گندا پانی محلوں اور گلیوں میں بہہ رہا ہے ۔ صفائی نہ ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں لیکن ذمہ دار اداروں کی جانب سے مؤثر اقدامات کا فقدان لمحہ فکریہ ہے۔
کوئٹہ سے مزید