• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صنعتی شعبے کو آج سے 24 گھنٹے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) صنعتی شعبے کو آج سے 24 گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہیگی، ایس ایس جی سی کے ترجمان سلمان اے صدیقی نے بتایا ہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث، سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے تمام شعبوں کے درمیان گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور لائن پیک کو بہتر بنانے کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ تمام صنعتی صارفین بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی اتوار 12 اپریل کی صبح آٹھ بجے سے پیر 13 اپریل کی صبح آٹھ بجے تک بند رئیگی۔
کوئٹہ سے مزید