• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ اور قطر کی جانب سے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر فراہمی کی یقین دہانی، ذرائع

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)ذرائع سے معلوم ہوا کہ پاکستان کو 2 دوست ممالک کی جانب سے 5 ارب ڈالر سے زائد کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے،سعودی عرب اور قطر پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کریں گے، سعودی عرب اور قطر کی جانب سے پاکستان کیلئے امداد کی فراہمی متحدہ عرب امارات کو قرض کی ادائیگی کے تناظر میں دی جائے گی ، اس حوالے سے وزارت خزانہ یا حکومت کی جانب سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے،تاہم ذرائع کے مطابق پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر واپسی کا فیصلہ کرتے ہوئے متبادل ذرائع سے رقم کا انتظام کیا ہے ، پاکستان کو جون تک مجموعی طور پر4.8 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، حکومت نےان ادائیگیوں کا بندوبست کر لیا ہے، پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر ادائیگی کا فیصلہ متبادل ذرائع سے رقم کا بندوبست ہونے کو بعد ہی کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید