• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں گیس کی شدید قلت، گیس کمپنی اپنے شیڈول پر بھی عمل نہ کراسکی، شہری پریشان

کراچی،کوئٹہ(نیوز ڈیسک،اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گیس کی شدید قلت،گیس فراہمی کے اوقات بھی نہایت کم ہوگئے،سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے اعلان کردہ شیڈول پر بھی عملدرآمد کرانے میں ناکام ہوگئی،شہریوں کے مطابق صبح،دوپہر اور شام میں کمپنی کے اعلان کردہ وقت کے بعد گیس آتی ہے اور شیڈول کے وقت سے پہلے ہی گیس غائب ہوجاتی ہے،جبکہ اس دوران پریشر بھی کم ہوتا ہے،شہری اس نظام الاوقات سے بہت پریشان ہیں کیونکہ اسکول اور آفس جانے کے وقت پر گیس بہتر دستیاب نہیں ہوتی جبکہ پریشر کم ہونے کے سبب کھانا پکانا بھی نہایت مشکل ہوگیا ہے دریں اثناصنعتی شعبے کو آج سے 24گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی، ایس ایس جی سی کے ترجمان سلمان اے صدیقی نے بتایا ہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی کے باعث، سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ نے تمام شعبوں کے درمیان گیس کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے اور لائن پیک کو بہتر بنانے کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ تمام صنعتی صارفین (بشمول کیپٹو پاور پلانٹس) کو گیس کی فراہمی اتوار 12 اپریل کی صبح آٹھ بجے سے پیر 13 اپریل کی صبح آٹھ بجے تک بند رہے گی۔
اہم خبریں سے مزید