اسلام آباد( عاطف شیرازی) مشرقی وسطی میں کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان کے لیے ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کے باعث وفاقی حکومت نے گیس کی بہتر تقسیم کے لیے اہم اقدامات کا فیصلہ کر لیا، آر ایل این جی کنکشنز پر عارضی پابندی عائد کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،وزیراعظم کی جانب سے قائم نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے پیٹرولیم ڈویژن کو سفارشات ارسال کر دیں ذرائع کے مطابق این سی ایم سی نے گیس کی موجودہ صورتحال میں بہتری آنے تک نئے آر ایل این جی کنکشنز پر عارضی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی ہے،کونسل نے سوئی گیس کی طلب و رسد کے مؤثر انتظام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیتے ہوئے اضافی گیس کی فراہمی سے متعلق ہفتہ وار پیش رفت رپورٹ طلب کی ہے۔