ڈیرہ اسماعیل خان میں مضرِ صحت حلوہ کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں نے جنگل میں رکھا حلوہ کھایا تھا۔
واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
متاثرہ خاندان پہاڑ پر مزدوری کی غرض سے آباد ہوا تھا۔