• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی 7 اجلاس سے قبل ٹرمپ اور دیگر عالمی رہنماؤں کیخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں جی 7 اجلاس سے قبل تقریباً 20,000 مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی اور امریکا سمیت جی 7 ممالک کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

عرب میڈیا کے مطابق احتجاج کی قیادت ’9 جی 7‘ اتحاد نے کی جس میں فلسطینی حقوق، خواتین کے حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے سرگرم 60 سے زائد تنظیمیں شامل ہیں۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ جی 7 ممالک کی پالیسیاں جنگوں، موسمیاتی بحران، غربت اور عدم مساوات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔

فرانس کے شہر ایویاں میں شروع ہونے والے 3 روزہ جی 7 اجلاس کے لیے سوئس اور فرانسیسی حکام نے سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں، سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ غیر مجاز اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق شام کے وقت بعض مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس کے دوران پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا، متعدد عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی معیشت میں جی 7 ممالک کا حصہ پہلے 70 فیصد تھا جو کم ہو کر تقریباً 40 فیصد رہ گیا ہے جبکہ ابھرتے ہوئے ممالک کے اتحاد برِکس کا اثر و رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید