• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سفیر کی اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات، ایران امریکا معاہدے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ہے۔

دورانِ ملاقات ایاز صادق نے ایران امریکا امن معاہدے پر ایرانی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے میں امن، استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کی جانب ایک مثبت اور حوصلہ افزا قدم ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایران امریکا امن معاہدہ علاقائی و عالمی سطح پر امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایرانی سفیر رضا امیری نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کامیاب سفارت کاری پر مبارک باد پیش کی۔

اس ملاقات میں پاکستان اور ایران دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور  پارلیمانی روابط کے فروغ سمیت دیگر معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے اپنے وفد کے ہمراہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔

رضا امیری نے یہ بھی کہا کہ ایران پاکستان کے جنگ بندی اور امن معاہدے کے لیے مخلصانہ کردار کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید