اسلام آباد (این این آئی)دو پاکستانی جہازوں کو آبنائے ہرمز پہنچنے کے بعد اچانک واپس بھیج دیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پاکستان نیشنل شپنگ کے دونوں جہاز شالامار اور خیرپور پرسوں رات کویت اور یو اے ای کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق دونوں جہازوں کو ناگزیر وجوہات کے سبب ہرمز میں داخلے کے بعد آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق احکامات ملنے کے بعد پاکستانی کیپٹن آصف اور کیپٹن شاہین نے جہازوں کا رخ خلیج عمان کی جانب موڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق ان پاکستانی جہازوں کو کویت اور یو اے ای سے بھی کروڑوں لیٹر خام تیل لادنا تھا تاہم اب یہ جہاز ممکنہ طور پر فجیرا یا ینبوع جاسکتے ہیں۔