کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ایگریکلچرل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر (BARDC) کے ملازمین اور آؤٹ اسٹیشنز کے نمائندوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے ریسرچ سینٹر کی زمین کی الاٹمنٹ منسوخ کرنے کے باوجود، نجی ہسپتال انتظامیہ نے تاحال اس اراضی پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے اور وہاں تعمیرات کا سلسلہ تاحال جاری ہےانہوں نے حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔