• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے عوام میں تشویش پیداکردی

کوئٹہ(پ ر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے عوام میں شدید تشویش پیدا کردی ہے روزی کی تلاش میں نکلنے والے بے گناہ غریب سبزی فروشوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہےاس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں نہ صرف انسانیت کے خلاف ہیں بلکہ اسلام کی تعلیمات کے بھی سراسر منافی ہیں ، اسلام امن ، رواداری اور انسانی جانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے ۔ یہ کارروائیاں اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کی ہیں جو ملک میں فرقہ واریت اور نفرت کو ہوا دے کر عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا پوری قوم کو متحد ہو کر ان سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہزارہ برادری سمیت تمام شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ، دہشت گردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی اور ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ بیان میں تمام مکاتبِ فکر کے علماء و عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں ، حکومت تمام زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرے ۔ بیان میں شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔
کوئٹہ سے مزید