• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووہان یونیورسٹی اور پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (PINS) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے چین کے حالیہ دورے کے دوران بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے طب بالخصوص نیوروسرجری کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ انہوں نے ’’بیلٹ اینڈ روڈ پاکستان-چین نیوروسرجری انٹرنیشنل سمپوزیم‘‘ میں شرکت کی، جہاں دونوں ممالک کے ماہرین نے جدید تحقیق اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔دورے کے دوران پروفیسر آصف بشیر نے ووہان یونیورسٹی کے ساتھ ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے، جسے نیورو سائنسز کے میدان میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستانی نیورو سرجنز، خصوصاً نوجوان ڈاکٹرز کو چین کی بہترین جامعات میں جدید ترین طبی تربیت اور مہارتیں حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے، جس سے ملک میں نیوروسرجری کی خدمات کو عالمی معیار کے مطابق استوار کرنے میں مدد ملے گی۔
لاہور سے مزید