لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) لاہور کی جانب سے17-15 مئی 2026میں ہونے والی انٹرنیشنل میڈیکل کانفرنس کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس کانفرنس چیئرمین پروفیسر اشرف نظامی کی زیرصدارت آج پی ایم اے ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کانفرنس کو تاریخی انداز میں منعقد کرانے اور اسے کامیاب بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد ملک، صدر پی ایم اے لاہور، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری،مرکزی صدر پی ایم اے سنٹر، ڈاکٹرتنویر انور، ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر ارم شہزادی، ڈاکٹر نادر خان، ڈاکٹر شاہد شہاب، ڈاکٹر اظہر مسعود بھٹی، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹر مریم فاطمہ نے شرکت کی۔