لاہور(خصوصی نمائندہ) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا ہے کہ زرعی اجناس پر کیڑے مار ادویات اور کھادوں کے بے جا استعمال کے انسانی صحت، ماحول اور خوراک کے معیار پر سنگین اثرات سامنے آ نے کے بعد کئی ممالک اس حوالے سے نئی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں زرعی ادویات کا غیر ضروری استعمال مٹی، پانی اور ہوا میں شامل ہو کر مفید کیڑوں اور جانداروں کے لئے نقصان کا باعث بن رہا ہے جس سے قدرتی نظام متاثر ہوتا ہے اور خوراک کی غذائیت بھی کم ہو سکتی ہے۔