• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں روپے و دیگر سامان لوٹ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں اظہر سے 4لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون،گرین ٹاون میں صائم سے 3لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن اقبال میں کامران سے4لاکھ15 ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاون میں شاہ زیب سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون۔شادمان میں جمال سے 5 لاکھ50ہزار روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. بادامی باغ اور چوہنگ سے گاڑیاں جبکہ لوئرمال باٹاپور اور مصطفی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں،فیکٹری ایریا کے علاقے علی چوک میں ایک گھر میں بڑی چوری کی واردات سامنے آئی ہے جہاں نامعلوم چور 30 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات لے اڑے۔متاثرہ شہری علی شیر کے مطابق واردات اس وقت پیش آئی جب ان کی بہن یونیورسٹی گئی ہوئی تھی اور گھر خالی تھا۔ چوروں نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیف الماریوں کے تالے توڑے اور لاکر سے نقدی اور قیمتی زیورات چرا لیے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور متاثرہ شہری علی شیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
لاہور سے مزید