• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کریں گے، فرانسیسی صدر

فرانسیسی صدر میکرون : فائل فوٹو
فرانسیسی صدر میکرون : فائل فوٹو 

فرانسیسی صدر میکرون نے تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں آبنائے ہرمز سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کریں گے، جس میں برطانیہ اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک شریک ہوں گے۔

کثیرالقومی بحری مشن کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی بحال کرنا ہے۔

 انہوں نے واضح کیا کہ اس ممکنہ مشن کی نوعیت مکمل طور پر دفاعی ہوگی اور اس کا جنگ میں شامل فریقین سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

فرانسیسی صدر نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑنی چاہیے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید