ایک امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی حل کے لیے رابطے جاری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے تک پہنچنے کےلیے مذاکرات جاری ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کا بیان پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے۔
تاہم امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مستقبل میں امریکی اور ایرانی وفود کی ملاقات کا امکان تاحال غیر واضح ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہفتے کے روز پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مذاکرات ہوئے تھے، جس میں ایران اور امریکا کے وفود نے شرکت کی تھی۔
نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر امریکی وفد میں شامل تھے۔ جبکہ ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر حکام بھی وفد کا حصہ تھے۔