لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نشترکالونی میں ندیم کے گھر سے 5لاکھ 75ہزار روپے اور موبائل فون,سبزہ زار میں شہزاد سے4لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، نواب ٹاون میں کمال حسن سے3 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون۔سمن آباد میں جمشید سے 4 لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. اقبال ٹاون اور نصیر أباد سے گاڑیاں جبکہ لوہاری وحدت کالونی اور باٹاپور سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔