لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کا پاکستانی قیادت پر اعتماد کا اظہار فخر کی بات ہے۔صدر، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی سفارتی کاوشوں نے دنیا کو بڑی تباہی سے بچایا۔آج پاکستان دنیا میں پرامن اور ذمہ دار ریاست کے طور پر ابھرا ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سمیت پارٹی رہنماؤں اور ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایران اور امریکہ کی مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی کاوشوں پر سول اور عسکری قیادت کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ممالک جو مذاکرات کے لیے تیارنہیں تھے انہیں مذاکرت کی میز پر لانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔