• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہدرہ، گھریلو ناچاقی پر خاوند کی فائرنگ، بیوی قتل

لاہور، فیروزوالہ(کر ائم رپو رٹر،نامہ نگار) شاہدرہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ مقتولہ شائستہ شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ ونڈ الہ دیال شاہ میں ٹیچر تھی ،جسے خاوند اعجاز نے گولیاں مار کر قتل کیا،واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔ایس پی بلال احمد کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کی وجہ سے پیش آیا۔
لاہور سے مزید