کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان نےپاکستان کیساتھ تعلقات میں پیشرفت کو قابل اطمینان اورحالیہ دور کو دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کا ایک سنہری موقع قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے میں کیا۔