کسی صورت نہ ہو جو بارِ خاطر
نظر ہے منتظر ایسے سماں کی
زمیں بیزار ہے جنگ و جدل سے
ضرورت ہے یہاں امن و اماں کی
چین اور روس کے وزرائے خارجہ کی بیجنگ میں ملاقات، امریکا ایران تنازع، ایشیا پیسیفک صورتحال اور یوکرین بحران پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اگر ایران سے ایک اور میٹنگ طے ہوئی تو اسکی ممکنہ قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کریں گے۔
جنسی زیادتی کےالزامات کا شکار امریکا کے دو اراکین کانگریس ایریک سوالویل اور ٹونی گونزالز کو مستعفی ہونا پڑگیا، سوالویل نے گورنر کیلیفورنیا کیلئے جاری اپنی انتخابی مہم ختم کردی، دونوں اراکین کانگریس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ایران سے مذاکرات کررہے ہیں، ایران سےجنگ بندی قائم ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی طور پر طے شدہ وقت اور مقام پر براہِ راست مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل ٹیموں کیلئے عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کٹوتی کے بعد پی ایس ڈی پی کا حجم 837 ارب روپے رہ گیا، پی ایس ڈی پی میں کٹوتی وزارت خزانہ کی طرف سے کی گئی ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ہرمز کی بندش کے پہلے چوبیس گھنٹوں میں ایک بھی ایرانی جہاز ہرمز سے نہيں گزرسکا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو بطور ریاست باقی رہنا ہے تو بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری ہتھیار بنانے کی کوششیں ترک کرنی ہوگی۔
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کی غیر ملکی سے شادی کےلیے پیشگی اجازت لازمی قرار دیدی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔
متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے ابوظبی نے شیلٹر اِن پلیس ہدایت واپس لے لی۔
اس واقعے نے ایک اہم سبق دیا کہ بارودی سرنگیں صرف عسکری ہتھیار نہیں بلکہ ایک نفسیاتی ہتھیار بھی ہیں۔
وزیراعظم کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
سر سید یونیورسٹی کے ہاکی کوچ سمیر حسین کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچز پینل میں شامل کرلیا گیا ہے، سمیر حسین کی کوچنگ میں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی ٹیم نے ایچ ای سی اور دیگر ٹورنامنٹس میں شاندار فتح حاصل کی ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یہ نہیں کہا کہ پاکستان کے 100 ارب ڈالر باہر گئے ہیں۔