• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک کی سہ ماہی فلاحی کارکردگی رپورٹ جاری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ریلویز پولیس نے ہیلپ ڈیسک کی سہ ماہی فلاحی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ ترجمان کے مطابق ریلویز پولیس نے جنوری تا مارچ 2026ء کے دوران 143گمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے بچے/ بچیوں کو بحفاظت ان کے ورثاء کے حوالے کیا ۔ 583مسافروں کو 1کروڑ 62لاکھ مالیت کا گمشدہ سامان واپس کیا گیا، 3176مسافروں کو فرسٹ ایڈ، وہیل چیئر اور اسٹریچر جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔ آئی جی ریلویز محمد وصال فخر سلطان نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو بحفاظت ان کے والدین سے ملوانا ایک حساس اور قابلِ تحسین فریضہ ہے جو معاشرتی زمہ داری کی عکاسی کرتا ہے، مسافروں کا قیمتی سامان اور رقوم تلاش کرکے واپس کرنا ریلویز پولیس کی دیانتداری اور پیشہ وارانہ صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔
کوئٹہ سے مزید