• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے مستری جاں بحق

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی زیر تعمیر عمارت میں کرنٹ لگنے سے مستری جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق بروری کے علاقے قلعہ محمد حسنی کا رہائشی راج عنایت اللہ ولد عبدالستار گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی میں زیر تعمیر عمارت میں کام میں مصروف تھا کہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
کوئٹہ سے مزید