• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شعبہ صحت میں تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے، سلمان رفیق

لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ و صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اہم اجلاس منعقدہوا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، ایڈیشنل سیکرٹری امیرا بیدار، چیف پلاننگ آفیسر، فاطمہ نورین و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور، سنٹر آف ایکسی لینس فار نرسنگ ایجوکیشن راولپنڈی، میڈیکل کالج اوکاڑہ، میڈیکل کالج بہاول نگر میں اکیڈمک بلاک اور ہوسٹلز کا قیام، چلڈرن ہسپتال راولپنڈی کا قیام،ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا قیام، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں اور بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور میں برن یونٹس کا قیام،ٹیچنگ ہسپتالوں میں کری ٹیکیل سروسز میں اضافہ و دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں تاریخی اور انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کیلئے نئے وینٹی لیٹرز کی خریداری کی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید