لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشدگی ختم کرنے میں پاکستان کے کردار کو دنیا بھر میں سرا ہا گیاَ۔فریقین کے درمیان جنگ بندی میں ہماری سیاسی و عسکری قیادت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ یہ بات اُنہوں نے صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا محمد اقبال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد میں نومنتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ امریکہ ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کردار ادا کرنے کے بعد پاکستان عزت و وقار کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان نے پوری دنیا کو امن کا پیغام دیا۔