• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی جی ایم آئی: لیکچر تھیٹرز کی اپ گریڈیشن مکمل، پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کا افتتاح

لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اور امیر الدین میڈیکل کالج نے طبی تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو جدید عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کی سمت میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ لیکچر تھیٹرز کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا۔ ان جدید تھیٹرز کو شہرہ آفاق مسلمان سائنس دانوں ابنِ سینا، الرازی اور الزہراوی کے ناموں سے منسوب کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل، پروفیسر تسلیم رضا اور پروفیسر منیزہ سعید نے کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر فریاد حسین سمیت فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔پروفیسر فاروق افضل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لیکچر تھیٹرز کو عظیم مسلمان سائنس دانوں کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان ڈاکٹرز اپنے اسلاف کے کارناموں سے روشنی حاصل کریں ۔
لاہور سے مزید