• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سُتھرا پنجاب کا کنٹرول ڈویژن سے ضلع کو منتقل کر دیا ، ذیشان رفیق

لاہور(خصوصی رپورٹد)وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ سُتھرا پنجاب کا کنٹرول ڈویژن سے ضلع کو منتقل کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز حکومت کی دوسالہ کارکردگی میں سُتھرا پنجاب سرفہرست رہا۔ غیر جانبدار ادارے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین اینڈ ریسرچ IPOR کے سروے میں عوام نے سُتھرا پنجاب کو سب سے اچھی ریٹنگ دی۔ وہ سُتھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں اضلاع میں تعینات ہونے والے سُتھرا پنجاب ایجنسیز کے مینجنگ ڈائریکٹرز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سپیشل سیکرٹری شاہد زمان، وزیراعلی کے فوکل پرسن برائے سُتھرا پنجاب عاصم محمود اور ڈی جی سُتھرا پنجاب بابر صاحب دین بھی موجود تھے۔
لاہور سے مزید