• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈا کاکمرشل ٹیکس نادہندگان کیخلاف آپریشن ، ٹیکسٹائل کلر فیکٹری اور سٹیل مل سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر)راوی شہر میں کمرشل ٹیکس کی عدم ادائیگی پر آپریشن، متعدد کارخانے اور شادی ہال سیلراوی اربن ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کی جانب سے کمرشل ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔ کارروائی شعبہ ڈیویلپمنٹ اینڈ بلڈنگ کنٹرول کے زیر انتظام ڈپٹی ڈائریکٹرز نے انجام دی۔آپریشن کے دوران بھینی روڈ پر واقع ٹیکس نادہندہ ٹیکسٹائل کلر فیکٹری اور عفان سٹیل کو سیل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ عدم ادائیگی پر اشرف شادی ہال کو بھی بند کر دیا گیا۔روڈا ٹیم نے سگیاں کے علاقے میں بھی مانیٹرنگ جاری رکھی اور مزید نادہندگان کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خطے کی ترقی محاصل سے منسلک ہے، لہٰذا تاجر برادری بروقت ٹیکسوں کی ادائیگی یقینی بنائے، بصورت دیگر سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
لاہور سے مزید