• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں، شرمیلا فاروقی

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہ رہے ہوں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی پی رہنما کا جواب سن کر سابق کرکٹرزو دیگر شخصیات مسکرا اٹھیں ۔حال ہی میں پی پی رہنما نے نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جس میں میزبان نے ایک سیگمنٹ کے دوران ان سے دلچسپ سوالات کیے۔سیگمنٹ میں خالی جگہوں کو پُر کرنا تھا، میزبان نے سوال کیا کہ ʼکراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے----؟جواب میں شرمیلا نے کچھ لمحے سوچا اور کہا ʼکراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا،پی پی رہنما کا جواب سُن کر وہاں موجود سابق کرکٹرز اور دیگر شخصیات نے تالیاں بجائیں اور ساتھ ہی مسکرا اٹھے۔
اہم خبریں سے مزید