لاہور (جنرل رپورٹر) سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل شیخ انوار الحق نے کہا ہے کہ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال نہ صرف شاعر بلکہ بہت بڑے دانشور تھے ۔علامہ اقبال کا فلسفہ اور فکر پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے نوجوانوں کو خودی کا پیغام دیا ۔