• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی رہائی کیلیےپارٹی متحدہوکرجدوجہد کرے ،سیف اللہ کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے لئے سب سے اہم مسئلہ عمران خان کی رہائی کا ہے پوری پارٹی اس اہم معاملے پر متحدہوکرجدوجہد کرے عمران خان بشریٰ بی بی اور پارٹی کی دیگر قیادت کو ناکردہ گناہوں کی سزا دی جا رہی ہے ان خیالات کااظہارتحریک انصاف کے رہنماحاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے ایک بیان میں کیا ہے انہوں نے کہاکہ دو سال سے عمران خان کو بوگس مقدمات کی آڑ میں جیل میں رکھاگیا ہے انہیں وہاں علاج معالجے کی سہولت بھی نہیں دی جارہی انہوں نے پارٹی قیادت سے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر جدوجہد اور ملک گیرتحریک کا اعلان کرے۔
کوئٹہ سے مزید