کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد ایک نمبر میں گزشتہ روز دودھ کی دکان پر فائرنگ بھتہ خوروں کی جانب سے کی گئی ،علاقہ پولیس واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کرتی رہی۔ تفصیلات کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود ناظم آباد نمبر ایک میں گزشتہ روز دودھ کی دکان پر کی جانے والی فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس شخص کاونٹر پر پرچی رکھتا ہے۔ پرچی رکھنے کے بعد ملزم نے فائرنگ کر دی۔ فوٹیج میں فائرنگ کرنے والے کا چہرہ بھی واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ بھتہ خور کی فائرنگ سے 28سالہ ساجد علی اور52سالہ اقبال احمد زخمی ہوئے تھے۔