• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ڈی سی مہرللہ بادینی کی ہدایات پر اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی، عالمو چوک اور ایئرپورٹ روڈ پر گرانفروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔کارروائی کے دوران 32 دکانوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر 9 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ 4 دکانوں کو سیل کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق گرانفروشی کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی
کوئٹہ سے مزید