• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثالثی سے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالہ یوسف خلجی نے کہا ہے کہ ایرانامریکہ جنگ رکوانے کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اگر ہم کرپشن اور بدعنوانی پر قابو پالیں تو ملک دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرسکتا ہےملک نے ہمیں عزت ، دولت ، شہرت سے نوازا ہے ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر دیکھنا ہوگا کہ ہم نے پاکستان کو کیا دیا ہےایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں تمام مسائل کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جاسکتا ہے ، پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کیلئے ثالثی کا کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو بات چیت کیلئے آمادہ کیا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ کرپشن اور بدعنوانی ہے اگر ان پر قابو پالیا جائے تو ہمارے بہت سے مسائل حل ہوجائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں سچے دل سے سوچنا ہوگا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لئے ہمیں خلوص دل سے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کردارادا کرنا ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید