کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری کے اعزاز میں جمعیت کے رہنما بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں رکن قومی اسمبلی میر عثمان بادینی ، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین ، رکن زابد ریکی ، سردار زادہ ظفراللہ ساسولی ،حاجی صلاح الدین زہری ، سردار زادہ میر قیوم ساسولی ، میر فیصل رحیم زہری ، عبدالحمید شیخ ، علی احمد جتک ، عبداللہ زہری ، میر شعیب زہری سمیت دیگر نے شرکت کی۔