کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کے لیے شرح سود کا سنگل ڈیجٹ میں آنا نا گزیر ہے ،بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے،اگر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی شرح کو بھی سنگل ڈیجٹ تک محدود کر دیا جائے تو کاروباری افراد ٹیکس نیٹ میں شامل ہوںگے۔انہوں نےکہا کہ معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے ٹیکس نظام میں بھی بنیادی اصلاحات ناگزیر ہیں۔