• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کوزوال سے بچانے کیلیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پریم یو نینکوئٹہ ڈویژن کے صدر ارشد یوسفزئی نے کہاہے کہ پاکستانریلوےکوزوال سے بچانے کیلیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہےادارے کی زبوں حالی کرپشن، بدانتظامی اور پرانے انفراسٹرکچر کا نتیجہ ہےمال گاڑیوں سے آمدنی میں کمی، زمینوں پر قبضے اور ٹرین حادثات نے اس ادارے کو مفلوج کر دیا ہے۔ حکام اب ٹرینیں اور لگیج وینز آؤٹ سورس کر رہے ہیں تاکہ خسارے پر قابو پایا جا سکےان خیالات کااظہارانہوں نےجنگ سےگفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان ریلوے کے لوکوموٹوز مسلسل ورکنگ میں رہنے کی وجہ سے فیل ہونے لگے ہیںانجنوںکوباقاعدہمقررہ آرام نہ ملنے کی وجہ سے بیچ راستے میں ہی پاور فیل ہو جانا ایک عام سی بات بن چکی ہے.جیسے روز ڈیریلمنٹس کے واقعات سامنے آرہے ہیںجو لوکوموٹوز نان ورکنگ پوزیشن میں ہیں انہیں کسی طرح رسال پور میں تیار کرکے سسٹم میں شامل کیا جائے تاکہ موجودہ لوکوموٹوز کی ورکنگ میں بیلنس آسکے،پاکستان ریلوے کے پاس بہت اچھے اچھے لوکوموٹوز موجود ہیں بس ضرورت صرف سنجیدگی کی ہے۔
کوئٹہ سے مزید